بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کیساتھ مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد(آن لائن)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کیساتھ مذاکرات کا آغاز ہو گیا، تعارفی سیشن میں معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اورمعاشی اہداف پر رپورٹ جمع کرائی گئی۔پاکستانی وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کا آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعارفی سیشن ہوا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفد کیساتھ تعارفی سیشن میں معاشی اہداف پر رپورٹ جمع کرائی گئی۔اس طرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈن(آئی ایم ایف) کیساتھ مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرمملکت برائے خزانہ نے تعارفی سیشن میں وفد کو معاشی صورتحال پر بریف کیا، تعارفی سیشن میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بنک حکام شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران معاشی اہداف پر وفد کو بریف کیا گیااورایف بی آر کے جولائی سے ستمبر تک محصولات اہداف پر وفد کو آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد رپورٹ کا جائزہ لیکر متعلقہ وزارتوں سے مذاکرات کرے گا۔

Comments are closed.