اسلام آباد (آن لائن)ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات – اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن ، اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لئے بڑا خطرہ ، عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاو?ن جاری ہے۔گزشتہ ہفتے حکومتی اداروں نے ملک بھر سے 7.8 میٹرک ٹن کھاد اور 5.5 میٹرک ٹن چینی برآمد کیں، 1052 سگریٹ کے سٹاکس، 320 کپڑے کے تھان اور 0.21 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا، یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3789.64 میٹرک ٹن آٹا برآمد ہو چکا ہے، 35134.51 میٹرک ٹن چینی، 4388953 سگریٹ کے سٹاکس، 155822 کپڑے کے تھان اور 17.95ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہو چکا ہے، حکومتی ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔
Comments are closed.