خوارج کی پاکستان سے دہشتگردوں کی افغانستان واپسی روکنے کی کوششیں

فتنہ الخوارج کے نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(آن لائن) فتنہ الخوارج کے نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پر آگئی جس میں غٹ حاجی کو نور ولی محسود دباوٴ ڈال رہا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگرد واپس نہ آئیں۔ذرائع کے مطابق نور ولی محسود کو لیک آڈیو میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجاہدین کو اطلاع کر دو کہ ہماری طرف سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں، ہر کوئی اپنے آپ کو تیار رکھے اور سب قربانی دینے کے لیے تیار رہیں، مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں، ہماری کوشش ہے کہ سب ساتھ مل کر اسی راستے پر چلتے رہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق لیک آڈیو واضح ثبوت ہے کہ فتنتہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں جہاں سے وہ دہشتگردوں کوہدایات جاری کرتے ہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ خوارج کی افغانستان میں محفوظ پناگاہیں افغان طالبان کی براہ راست مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں اور وہ افغان سرزمین سے افغان طالبان کی مکمل حمایت سے پاکستان میں دہشتگرد حملے کرتے ہیں۔ماہرین نے کہا کہ لیک آڈیو سے واضح طور پر مستقبل میں بھی افغانستان سے مزید خارجیوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا اشارہ ملتا ہے، خارجی نور ولی افغانستان میں بیٹھ کر چھوٹے درجے کے دہشتگردوں کو نام نہاد جہاد میں جان دینے کیلئے مجبور کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خارجی نور ولی کی ہدایات ظاہر کرتی ہیں کہ حملے کرنے والے نچلے درجے کے دہشتگرد اب افغانستان میں بیٹھے آقاوٴں سے تنگ آچکے ہیں، اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے پاکستان کی موٴثر کارروائی سے خوارجین کے لیے افغانستان کی زمین تنگ پڑتی جا رہی ہے

Comments are closed.