پی ٹی آئی مخالف اقدامات پر سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد (آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی مخالف اقدامات پر سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں وفاق، وزرات دفاع، داخلہ اور کابینہ ڈویژن، چاروں صوبوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پرجوڈیشل انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز پی ٹی آئی مخالف اقدامات کی انکوائری کریں، بنیادی حقوق کی بحالی کے احکامات جاری کئے جائیں، موقف میں مزیدکہاگیاہے۔دفعہ 144 کے غلط استعمال کو روکنے کا حکم دیا جائے، ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کو روکا جائے، پی ٹی آئی کو جلسوں کے این او سیز نہ جاری کرنے کیخلاف احکامات جاری کئے جائیں،۔

Comments are closed.