کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی(آن لائن)منی بجٹ اور پیٹرولیم لیوی میں ٹیکس کے خدشات زائل ہونے اور آئی ایم ایف کی پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمین ہونے پرکاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس95ہزار پوائنٹس کا نفسیاتی حد بھی عبورکر گیا تھا اور95278پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچاتھا۔کاروبار کے اختتام پر کے انڈیکس500پوائنٹس کے اضافے سے 94ہزار700پوائنٹس پر بند ہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں54ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم122کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور43.12فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تیزی کی وجہ بڑھتی ہوئی معاشی امید ہے، حالیہ رپورٹس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے محصولات کی وصولی کے اہداف کو پورا کرنے میں پاکستان کی پیش رفت کے بارے میں کوئی تشویش ظاہر نہیں کی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کوکے ایس ای100انڈیکس میں571پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے انڈیکس94ہزار191پوائنٹس سے بڑھ کر94ہزار763پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح209پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس29ہزار201پوائنٹس سے بڑھ کر29ہزار410پوائنٹس ہوگیا اسی طرح کے ایس ای ا?ل شیئرز انڈیکس60ہزار306پوائنٹس سے بڑھ کر60ہزار578پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں54ارب86کروڑ55لاکھ5ہزار989روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم121کھرب52ارب4کروڑ35لاکھ94ہزار498روپے سے بڑھ کر122کھرب6ارب90کروڑ91لاکھ487روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو30ارب روپے مالیت کے89کروڑ31لاکھ70ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو32اربروپے مالیت کے10کروڑ84لاکھ34ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 473کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ204میں کمی اور65کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں استحکام رہا۔کاروبار کیلئے حاظ سیورلڈ کال ٹیلی کام،فوجی فوڈز لمیٹڈ،ہیسکولپیٹرول،کے الیکٹرک لمیٹڈ،اور سوئی سدرن گیس سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سییونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈکے بھاومیں279.82روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت19185روپے ہو گئی اسی طرح29.88روپے کے اضافے سے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حصص کی قیمت337.99روپے پر جا پہنچی جبکہ ہلمارک کمپنی لمیٹڈ کے بھاومیں42.47روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت720.23روپے ہو گئی اسی طرح39.19روپے کی کمی سے خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت376.87روپے پر آگئی۔#

Comments are closed.