پاکستان آرمی کا دیوسائی، سکردو میں کامیاب ریسکیو آپریشن
دومسافر گاڑیوں میں گلتری سے بذریعہ دیوسائی سکردو جا رہے تھے کہ شدید برف باری کی وجہ سے مسافر دیوسائی میں پھنس گئے تھے
راولپنڈی ، دیوسائی(آن لائن)پاکستان آرمی کا دیوسائی، سکردو میں کامیاب ریسکیو آپریشن، دومسافر گاڑیوں میں گلتری سے بذریعہ دیوسائی سکردو جا رہے تھے کہ شدید برف باری کی وجہ سے مسافر دیوسائی میں پھنس گئے تھے مسافروں سے زمینی رابط بھی منقطع ہوگیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسافروں کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی سے مدد کی اپیل کی تھی جس کے بعد پاک آرمی نے اپیل پر فوراً ہوائی اور زمینی ریسکیو اپریشن شروع کیا پاک آرمی کے جوانوں پر مشتمل جوائنٹ ٹیم مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لیے پیدل روانہ ہوئی پاک آرمی کی زمینی ٹیم نے انتہائی سرد اور برف باری کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور مسافروں کو کامیابی کے ساتھ ریسکیو کر لیا ۔ترجمان کے مطابق پاک آرمی کی زمینی ٹیم انتہائی مشکلات کو پار کرتے ہوئے مسافروں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرز نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا موسم کی خرابی اور شدید برف باری کے باعث ہوائی آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا ۔
اہل علاقہ اور پھنسے ہْوئے مسافروں نے پاک آرمی کا بروقت ریسکیو آپریشن سے مسافروں کو نکالنے پر شکریہ ادا کیا
Comments are closed.