اسلام آباد(آن لائن)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد پولیس حکام نے بھی سر جوڑ لیے اورپنجاب اور ایف سی سے نفری طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ زرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیوں کا تخمینہ بھی تیار کر لیا۔احتجاج کی صورت میں ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ریڈ زون اور اسلام آباد کو مجموعی طور پر 24 مقامات سے بند کیا جائے گا۔
سکیورٹی کے نقطہ نظر سے ریڈ زون کے ایریا کیُ توسیع بھی زیر غور آئے گی۔اضافہ کی صورت میں ریڈ زون زیرو پوائنٹ تک بڑھ جائے گا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی 6 ہزار نفری احتجاج پر تعینات ہو گی ‘ایف سی،پنجاب کانسٹیبلری اور رینجرز کے جوان الگ سے ہوں گے۔ایف سی کے 12 سو جوان اس وقت بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ سے چار سو کنٹینرز بھی مانگ لیے,ذرائع کے مطابق پولیس تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے وزارت داخلہ کے جواب کی منتظرہے۔
Comments are closed.