صدرسپریم کورٹ بار اور سیکرٹری کے درمیان لڑائی طول پکڑ گئی،سیکرٹری کے صدرپر نئے الزامات

اسلام آباد(آن لائن)صدرسپریم کورٹ بار اور سیکرٹری کے درمیان لڑائی طول پکڑ گئی،سیکرٹری نے صدرپرمبینہ طورپرنئے الزامات عائدکردیے۔سیکرٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصورنے سپریم کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر سپریم کورٹ بار کے احکامات پر سپریم کورٹ بار کے تمام انتظامی دفاتر بند کر دئیے گئے ہیں، صدر سپریم کورٹ بار نے ٹیلیفون پر آرڈر دیا ہے،صدر نے سپریم کورٹ بار نے تمام دفاتر پر ناجائز طور پر قبضہ کر لیا ہے،صدر سپریم کورٹ بار نے سیکرٹری آفس کا تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔صدر کے احکامات ہیں کہ سیکرٹری کے کسی قسم کے آرڈر نا مانے جائیں

،سپریم کورٹ نے بار سے سپریم کورٹ رولز میں ترامیم کے لیے تجاویز مانگی تھی،میں نے آفس کو ہدایات دی تھیں کہ سرکلر جاری کیا جائے،صدر سپریم کورٹ بار نے کہا ہے سیکرٹری کے نام سے کوئی سرکلر جاری نہیں ہو گا،سیکرٹریٹ کا کنٹرول سیکرٹری کے پاس ہوتا ہے صدر ایک علامتی عہدہ ہے،بہتر یہی ہے کہ سپریم کورٹ بار صدر اپنا کردار ادا کریں اور سیکرٹری سپریم کورٹ بار اپنا کردار ادا کرنے دیں۔واضح رہے کہ دونوں رہنما?ں میں سردجنگ جاری ہے دونوں ایک دوسرے کے بیانات کی تردیدکرتے رہے ہیں۔

Comments are closed.