جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاو کا تدارک کرنا ہو گا،کسی کو احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اپیکس کمیٹی
مسلح افواج کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں،سیکیورٹی فورسز نے ایسی کامیابیاں بھی حاصل کیں جن کی کوئی نظیر نہیں ملتی،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد(آن لائن) اپیکس کمیٹی میں ڈیجیٹل دہشتگردوں سے بھی سختی سے نمٹنے کی رائے دی گئی۔کیمٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاو کا تدارک کرنا ہو گا۔کسی کو احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیراعظم کی زیرصدارت مرکزی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ۔وزرائے اعلیٰ،وفاقی وزراء چیف سیکرٹریز،، عسکری حکام اور دیگر کی شرکت کی ۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
وزیراعظم نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلح افواج کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں،سیکیورٹی فورسز نے ایسی کامیابیاں بھی حاصل کیں جن کی کوئی نظیر نہیں ملتی،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ ہے اور ہمیں آنے والی نسلوں کی حفاظت کے لیے اسے لڑنا ہے،دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ فعال سفارت کاری پر بھی زور دیا گیا ، ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کا دہشت گردی کے لعنت کے خلاف اتحاد پر زور دیا۔فورم نے ہر قسم کی انتہا پسندی کو سختی سے کچلنے پر اتفاق کیا ۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو دہشتگردی سے نجات کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،غیر ملکیوں بالخصوص چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔غیر ملکی خصوصاً چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ناگزیز قرار دیا گیا ۔
شرکاء کی ڈیجیٹل دہشتگردوں سے بھی سختی سے نمٹنے کی رائے دی ۔جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلاو کا تدارک کرنا ہو گا،شرکاء نے ملکی سلامتی اور معاشی استحکام کے لئے یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کیا ۔فورم نے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں کو محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔کسی کو احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اجلاس میں داخلی سلامتی کو ہر حال میں یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کو ضروری آلات اور وسائل فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔وزیر اعظم نے ٹھوس نتائج حاصل کرنے اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔اداروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ۔
Comments are closed.