اسلام آباد(آ ن لائن)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مذاکرات کل تک آگے بڑھے تو احتجاج نہیں جشن ہو گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانء پی ٹی آئی نے کہا ہے اگر کل تک مذاکرات کے حوالے سے بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے، اگر بات آگے نہیں بڑھی تو ہمارا احتجاج ضرور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے احتجاج پر ایک ارب روپے کے اخراجات کی خبریں بے بنیاد ہیں
، ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا۔فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سیاسی جماعتیں ملک کو اکٹھا رکھتی ہیں، 9 مئی کے بعد میں نے دوسری دفعہ احتجاج کی کال دی ہے، میں نے کل تک مذاکرات کے لیے وقت دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بانء پی ٹی آئی نے کہا ہے تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، مذاکرات انہی سے ہوں گے جن کے پاس اصل طاقت ہے، کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، مذاکرات ہمارے مطالبات پر ہوں گے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ بانء پی ٹی آئی نے کہا ہے ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں گے تو احتجاج منسوخ ہوگا، میں نے ہمیشہ پُرامن احتجاج کی کال دی ہے، ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے جاتے۔
Comments are closed.