پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج پر نظر رکھنے کیلئے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(آ ن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔ پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم کرے گا، یونٹ کے ذریعے ہر رکن کے قافلوں میں گاڑیوں اور کارکنان کی تمام تفصیلات اکھٹا کرے گی جب کہ قافلوں کی متعلقہ علاقوں سے اسلام آباد پہنچنے کی تمام ویڈیوز دیکھے گی۔دوسری جانب، پی ٹی آئی نے پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے، پی ٹی آئی نے پنجاب کے رہنماؤں کو فنڈز نہ دینے پر پلان بی بھی مرتب کرلیا۔پی ٹی آئی نے پنجاب سے فنڈ اکٹھا کرنے کی بجائے ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کو ذمہ داری سونپی ہے
، صرف اوورسیز سے فنڈ ریزنگ کے لیے ویب سائیڈ تشکیل دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے ہر حلقے سے کارکنوں کی ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے کی ذمہ داری ارکان اور ٹکٹ ہولڈر کی ہو گی جب کہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی صورت میں پلان بھی کے طور موٹر سائیکلوں کا انتظام کیا جائے گا اور پارٹی ٹاسک سے کم افراد لانے والی رہنما کی رپورٹ قیادت کو پیش کی جائے گی۔ادھر، تحریک انصاف کی 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال پر لاہور میں پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
Comments are closed.