خارجیوں کا بنوں کے علاقے مالی میں چیک پوسٹ پر حملہ،6 خارجی جہنم واصل ‘ چیک پوسٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی
خارجیوں نے بارود سے بھری گاڑی کو پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دیا‘چوکی کی دیوار اور عمارت کو نقصان‘ 12 جوان شہید
بنوں ‘اسلام آباد(آن لائن)خارجیوں نے ڈسٹرکٹ بنوں کے علاقے مالی خیل میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں 6 خارجی جہنم واصل ہوئے اور سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ میں خارجیوں کے داخلے کی کوشش کو ناکام بنادی۔ ناکامی کی صورت میں خارجیوں نے بارود سے بھری گاڑی کو پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دیا جس سے خود کش دھماکے کے نتیجے میں چوکی کی دیوار اور عمارت کو نقصان پہنچا اور دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 12 جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں 10 جوان پاک فوج جبکہ دو جوان فرنٹیئر کانسٹیبلری سے ہیں۔اس گھناوٴ نے جرم کے ذمہ داروں کے حوالے سے علاقے میں سینیٹائزیشن کا عمل جاری گھناونے حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت ہوئے کہا کہ امن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر اِظہار افسوس کرتے ہوئے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم مادر وطن کی سلامتی کیلئے جامِ شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
صدر مملکت نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اورشہادت پانے والے جوانوں کیلئے بلندی درجات کی دعا اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ اِظہار افسوس اور صبر جمیل کی دعاکی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا۔سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو جہنم واصل کیا اور اس عمل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے فتنہ الخوارج کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنوں کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں م جء اور12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ وطن کے امن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی۔قوم شہدا کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔
Comments are closed.