امن دشمنوں نے معصوم شہریوں کے قافلے پر حملہ کیا جو حیوانیت کے مترادف ہے‘وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ‘اپوزیشن لیڈر عمرا یوب خان‘ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی، ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے ضلع کرم میں شرپسندوں کی معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے امن دشمنوں نے معصوم شہریوں کے قافلے پر حملہ کیا جو حیوانیت کے مترادف ہے‘واقعے میں ملوث شر پسند عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں مثالی سزا دی جائے گی۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے‘مسافروں پر فائرنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ وزیرِاعظم نے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعاکی۔

وزیرِ اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اورحملہ آوروں کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے امن کے دشمنوں نے معصوم شہریوں کے قافلے پر حملہ کیا جو حیوانیت کے مترادف ہے‘ ملک دشمن عناصر کے وطن عزیز کے امن کو تباہ کرنے کی تمام تر مزموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے‘واقعے میں ملوث شر پسند عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں مثالی سزا دی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ تخریب کار ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے‘شرپسند عناصر جو معصوم شہریوں کا خون بہاتے ہیں وہ مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت اورچیئرمین سینٹ کا فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مسافروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔چیئرمین سینیٹ کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعاکی اور کہا کہ مسافروں پر فائرنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔مسافروں پر فائرنگ کے واقع میں ملوث شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے تاکہ عام عوام بلا خوف و خطر اپنی زندگی بسر کر سکیں۔ دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔چیئرمین سینیٹ کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان،قائد ایوان سینٹ سینٹر اسحاق ڈار،قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہارکیا۔ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے بھی پارا چنارا مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اورکہا کہ معصوم شہریوں پر حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردار پہنچایا جائے گا۔ عمر ایوب خان سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔عمرایوب نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں سوگواران کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے اللہ تعالی سے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعاکی اور کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

Comments are closed.