وزیراعظم شہباز شریف نے رئیر ایڈمرل سید معظم الیاس کو چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے رئیر ایڈمرل سید معظم الیاس کو چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔سید معظم الیاس کی تعیناتی کانٹریکٹ بنیادوں پر کی گئی ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم نے سید معظم الیاس کو تین سال کے لئے چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی تعینات کیا ہے۔سید معظم الیاس کی تعیناتی ایس او ای ایکٹ 2023 کی مطابقت میں کی گئی۔

Comments are closed.