آئینی بنچ کی اگلے ہفتے اہم ترین مقدمات کی سماعت بارے کازلسٹ جاری

آئندہ ہفتے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا

جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس نعیم اخترافغان آئینی بنچ کاحصہ نہیں ہوں گے
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کی اگلے ہفتے اہم ترین مقدمات کی سماعت بارے کازلسٹ جاری کی گئی ہے اور بنچ کی تشکیل بھی کی گئی ہے آئندہ ہفتے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گااوراگلے ہفتے جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس نعیم اخترافغان آئینی بنچ کاحصہ نہیں ہوں گے ،آئینی بنچ کے ارکان اپنے مقدمات کی سماعت کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے معمول کے مقدمات کی بھی سماعت کریں گے کازلسٹ کے مطابق ، صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور حراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس،اقلیتوں کے حقوق، گوردواروں کی بحالی اور سانحہ جڑانوالہ پر ازخود نوٹس اور نمونیا اور ہیپاٹائٹس سے اموات، ادویات کی قیمتوں پر ازخودنوٹس بھی سماعت کے ساتھ ساتھ پانامہ پیپرز اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے جماعت اسلامی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقررکی گئی ہے۔۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 25 نومبر کو سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی، جس کے مطابق صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور حراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔اقلیتوں کے حقوق، گوردواروں کی بحالی اور سانحہ جڑانوالہ پر ازخود نوٹس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے جبکہ نمونیا اور ہیپاٹائٹس سے اموات، ادویات کی قیمتوں پر ازخودنوٹس بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس نعیم اخترافغان آئندہ ہفتے آئینی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔دوسری جانب جسٹس عائشہ ملک آئندہ ہفتے آئینی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گی، جاری ہونے والے روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ 5رکنی ہوگا۔جسٹس عائشہ ملک منگل سے سپریم کورٹ میں معمول کے کیسز کی سماعت کریں گی جبکہ آئینی بینچ کے ججز بھی آئندہ ہفتے سے معمول کے کیسز بھی سنیں گے۔آئینی بینچ کے بعد ججز اپنے معمول کے کیسز ساڑھے 11 بجے سنیں گے۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے پانامہ پیپرز اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے جماعت اسلامی کی درخواست 27 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ 27 نومبر کو متعدد مقدمات کی سماعت کرے گا۔پانامہ پیپرز سکینڈل کی تحقیقات کے لیے جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، اس کے علاوہ طلبہ یونینز پر پابندی کے خلاف درخواست، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے لیے درخواست، اردو کو سرکاری اداروں میں رائج کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پر سماعت ہوگی۔اسی طرح صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لیے دائر درخواستیں بھی 27 نومبر کے لئی مقرر کردی گئیں، نایاب پرندے تلور کے شکار پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر بھی اسی دن سماعت ہوگی۔اس کے علاوہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے خلاف اور موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے غیر فعال ہونے کی درخواستوں پر سماعت، وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز کے خلاف درخواست اور ملک میں جنگلات کی کٹائی کے خلاف دائر درخواستیں بھی 27 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

Comments are closed.