عمران خان کی نو مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے درخواست منظور

لاہور (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ہور نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو آج ( ہفتہ) کے لئے مقرر کر دیا، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر کارروائی 30 نومبر کو ہونا تھی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا ء اور پراسیکیوشن کو حتمی دلائل کے لیے 23 نومبر کو طلب کر لیا۔بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں، بانی پی ٹی آئی کی 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

Comments are closed.