اسلام آباد(آن لائن)آئی جی اسلام آبادعلی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے عوام اور ان کی املاک کی حفاظت ہماری ذمہ داری یے،اگر کسی جگہ کوئی روڈ بند ہے تو اس کے ساتھ دوسرا راستہ کھلا رکھا گیا ہے‘ابھی تک 200 دے زائد وہ گرفتار ہوئے جو پولیس کو مطلوب تھے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آج کے پلان کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے،اسلام آباد کے عوام اور ان کی املاک کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے،اگر کسی جگہ کوئی روڈ بند ہے تو اس کے ساتھ دوسرا راستہ کھلا رکھا گیا ہے،ایئرپورٹ سے بھی یہ تصدیق ہوئی ہے کہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ رکاوٹیوں سے سڑکیں مکمل طور پر بلاک نہیں ہے
،سی ٹی او نے ایک متبادل روٹ پلان دیا ہے تا کہ شہریوں کو مسئلہ نا ہو،،کورٹ کی جانب سے جو حکم آیا ہے وہ بھی سامنے ہے،قوانین کے تحط پولیس اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہے۔آئی جی اسلام آبادنے کہا کہ ہمیں جب کوئی مشقوق اطلاع ملتی ہے تو ہم اس کے خلاف کاروائی کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 200 دے زائد وہ گرفتار ہوئے جو پولیس کو مطلوب تھے،اور ان میں وہ بھی لوگ شامل ہیں جن سے کچھ نا کچھ برآمد ہوا ہے،امن کو برقرار رکھنے کے لئے کاروائیاں کی جا رہی ہیں،پولیس گنجان آباد علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کر رہی ہے،افغان نیشنل کے حوالے سے ایک تفصیلات کے ساتھ پریس کانفرنس کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی بھی مشقوق علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں،غیر قانونی افغان باشندوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.