پہلا ون ڈے : زمبابوے نے پاکستان کو ڈی ایل ایس میتھڈ پر 80 رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے زمبابوے کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کے اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 40 کے مجموعی سکور پر جویلورڈ گمبی 15 کے انفرادی اسکور پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیون مائرز 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کپتان کریگ ایروائن 6 اور تادیوانشے مارومانی 29، شان ولیمز 23، برائن بینیٹ 20، برینڈن ماوتا ایک جبکہ بلیسنگ مزربانی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔8ویں وکٹ کی شراکت میں سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضا 39 رنز بناکر فیصل اکرم کا شکار بنے۔ رچرڈ نگروا نے ٹیم کیلئے 48 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔پاکستان کی جانب سے سلمان ا?غا اور فیصل اکرم نے 3، 3 جبکہ حارث روٴف، عامر جمال اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا ا?غاز مایوس کن رہا۔ اوپنر صائم ایوب 11 اور عبداللہ شفیق ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کامران غلام 17 رنز بناسکے جب کہ سلمان آغا 4 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے ا?وٴٹ ہونے والے 5ویں کھلاڑی حسیب اللہ تھے جو صفر پر آوٴٹ ہوئے۔پاکستان کی چھٹی وکٹ58 رنزپرگری جب کہ عرفان خان 7 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

Comments are closed.