فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہوگیا ، عوام نے اسے مسترد کردیا ، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے احتجاج پرپنجاب اورلاہورکے عوام کا شکریہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہوگیا ، عوام نے اسے مسترد کردیا ہے، لاسٹ کال “ لاسٹ “فال “ میں تبدیل “ہوگئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا معاملہ گھرمیں طے کرلیں، پنجاب کے عوام پاکستان اورپنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں، ”الجہاد“ فساد اورفتنہ کی نذرہوگیا، بشری بی بی اورعلیمہ باجی غائب ہیں ،علی امین گنڈا پورکے بھی جلد غائب ہونے کی خبرآئے گی۔

پنجاب کی سینئروزیر نے پی ٹی آئی احتجاج پرردعمل میں کہا کہ بشری بی بی اورعلیمہ باجی نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کردیا ، فتنہ جیل میں بند ہے، پہلے ملک لوٹنے پر لگا تھا، اب فساد پھیلانے پہ لگا ہوا ہے، انہوں نے ہمیشہ ملک بند کرنیکی بات کی۔انہوں نے کہاکہ آدھا انقلاب انقلاب سے پہلیگرفتاراورآدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا، نہ انقلاب آیا نہ خان چھْوٹا لیکن ایک بات ثابت ہوگئی کہ عوام نے فتنہ اورفساد چھوڑ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بارپھر خیبر پختونخواہ کی صحت اور ریلیف پرخرچ ہونے والے وسائل ریاست کے خلاف دہشت گردی کی نظر کئیگئے۔ شکر ہے آج کے بعد انقلاب کا تماشہ تو بند ہوگا ، لیکن ہیں بڑے بے شرم اِن کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

Comments are closed.