اسلام آباد (آن لائن) وزیر دا خلہ محسن نقوی نے آزادکشمیر کے باشندوں سے متعلق خود سے منسوب بیان کو مسترد کرتے ہوے اسے بے بنیاد او رمن گھڑت قرار دے دیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا بیان بے بنیا د اور من گھڑت ہے میں نے کشمیری باشندوں سے متعلق ایسا کوئی بیان نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا فیک نیوز پھیلانا غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے ۔ فیک نیوز پھیلانا ہر گز عوامی خدمت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ فیک نیوز پھیلانے سے گریز کرے ۔
Comments are closed.