24نومبرکے احتجاج پر بانی پی ٹی آئی پر تیسرا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج‘ دہشتگردی کی 16دفعات شامل

راولپنڈی(آن لائن)24نومبرکے احتجاج پر بانی پی ٹی آئی پر تیسرا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کر لیا گیا ہے ۔بانی پی ٹی آئی،علیمہ خان،بشری بی بی،علی امین گنڈا پور شامل ہیں جبکہ عارف علوی،حماد اظہر،عمر ایوب،اسد قیصر،شہریار ریاض بھی نامزدکئے گئے ہیں۔مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج،انسداد دہشتگردی کی 16دفعات شامل ہیں۔ متن کے مطابق ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر مجرمانہ سازش کی،مجرمانہ سازش کے تحت پر تشدد احتجاج کیا گیا،ملزمان کے تشدد اور پتھراؤ سے دو پولیس کانسٹیبل زخمی ہوئے تھے،مظاہرین نے پولیس سے ٹیئر گیس،گن چھینی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔متن کے مطابق شہریوں کی زندگی کی خطرات میں ڈالا اور جلاؤ گھیراؤ کیا،ملزمان نے ریاستی اداروں کیخلاف نعرہ بازی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔

Comments are closed.