فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں‘ مریم نواز شریف

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔انہوں نے شر پسندوں کی گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کی شدید مذمت کی اور 4رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر رنج و دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے بھی کسی کے بیٹے اور بھائی تھے،ان پر ظلم کیا گیا ، کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرناپرامن احتجاج ہوتا ہے ؟ ۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں ۔

Comments are closed.