پی ٹی آئی کے گرفتار شرپسند وں کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے
احتجاج کیلئے50 ہزار دیئے گئے،سجاد،خورشید اعوان ،رئیس اور دیگر کی گفتگو
اسلام آبا د(آ ن لائن)تحریک انصاف کے گرفتارشرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے ہیں ،پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں شریک شرپسند سجاد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ہم سے رابطہ کیا کہ آپ نے احتجاج میں آنا ہے،ہمیں 50 ہزار روپے دئیے گئے اور لڑائی میں پھنسا کر پی ٹی آئی قیادت فرار ہو گئی،پی ٹی آئی قیادت کے بھاگنے کے بعد ہم بھی بھاگنے لگے تو پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا،شرپسند خورشید اعوان نے کہا کہ میں اپنے کاروبار کے سلسلے میں اسلام آباد آ رہا تھا اور ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے ان شرپسندوں کی گاڑی میں بیٹھ گیا،میں گاڑی میں بیٹھ کر پریشان ہو گیا کیونکہ ان کے حلیے عجیب و غریب تھے، ان کے پاس ڈنڈے، پتھر اور اسلحہ تھا،
پولیس نے جب ان کی گاڑی کو روکا تو انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر حملہ کیا اور گاڑی بھگا کر لے گئے،ٹول پلازہ پہنچنے پر شرپسندوں نے جلاوٴ گھیراوٴ شروع کر دیا، میں نے بہت مشکل سے جان بچائی،ایک اورشرپسند رئیس محمد نے کہا کہ میں تھر کا رہنے والا ہوں اور ہوٹل کا کام کرتا ہوں، پی ٹی آئی والے آئے اور کہا کہ ہمارے بندوں کو کھانا دو،میں نے شرپسندوں کو کھانا دیا تو انہون نے وہاں توڑ پھوڑ کی اور بھاگ گئے اور پولیس مجھے پکڑ کر لے گئی،شرپسندایاز نے بتایا کہ میں ایبٹ آباد کا رہنے والا ہوں، مجھے پی ٹی آئی والے احتجاج میں لے کر آئے،مجھے کہا گیا کہ آپ کو اسلام آباد میں سب کچھ ملے گا، ہمیں یہاں لا کر وہ بھاگ گئے اور پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا
Comments are closed.