کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کراچی(آن لائن)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی پولیس نے پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے کیس میں ایک دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر حلیم عادل شیخ کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا حلیم عادل و دیگر ملزمان کے خلاف مبینہ ٹاون تھانے میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے حلیم عادل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت کے باہر میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو میں حلیم عادل نے کہا کہ پی ڈی ایم نے نگران حکومت کوبھی مشکل میں ڈال دیا ہے، نگران حکومت ڈالرپکڑتی ہے تو چینی ہاتھ سے نکل جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی فلورپرکہا تھا کچیکے ڈاکو بعد میں عذاب بنیں گے، جب تک پکیکے ڈاکو نہیں پکڑے جاتے کچیکے ڈاکو نہیں پکڑیجائیں گے۔اس موقع پر حلیم عادل نے اپنے خلاف درج مقدمات کو سیاسی قرار دیا۔واضح رہیکہ گزشتہ ہفتے حلیم عادل شیخ کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا تاہم پولیس نے انہیں عدالت کے باہر سے دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

Comments are closed.