اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا. کاغذات نامزدگی 4 دسمبر سے جمع ہونگے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی نشست پر ن لیگ کے منحرف رکن عادل خان بازئی کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیکر سیٹ کو خالی قرار دیا تھا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 2 دسمبر کو ریٹرنگ آفیسر پبلک نوٹس جاری کردیں گے۔4 دسمبر سے 6 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 7 دسمبر جبکہ سکروٹنی 12 دسمبر تک ریٹرنگ آفیسر مکمل کریں گے۔کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواستوں 16 دسمبر تک جمع کروائی جاسکیں گے درخواستوں پر فیصلہ 21 تک مکمل کرکے 22 دسمبرعبوری فہرست جاری کی جائے گی۔23 دسمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے ،24 دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 16 جنوری کو ہوگی…. اعجاز خان
Comments are closed.