فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ ، غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتے ہیں ، دفتر خارجہ
اسلام آباد(آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتے ہیں ۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے دو اور تین دسمبر کو ایران کا دورہ کریں گے۔ تر جمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوے کہا بیلاروس کے صدر نے وزیر اعظم کی دعوت پر دورہ کیا انکے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی ۔ فریقین نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ جبکہ متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی کئے گئے ۔ دورے میں 2025تا2027 کی مدت کے لیے جامع تعاون کا روڈ میپ پر بھی دستخط کیا گیا۔ ترجمان نے کہا قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اس وقت روس کے سرکاری دورے پر ہیں ۔ وہ وہاں پر دوطرفہ ملاقاتیں کرینگے۔ پارلیمانی کارپوریشن کو مضبوط بنانے کے لیے ایم او یو پر دستخط بھی ہونگے ۔ ترجمان نے لبنان میں سیز فائر ایگریمنٹ کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا ہم لبنان کی خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں ۔
پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کو فلسطین میں جارحیت اور نسل کشی پر جوابدہ ٹھہرائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتا ہے، پاکستان لبنان میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان نے کہا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے دو اور تین دسمبر کو ایران کا دورہ کریں گے۔
مطیع اللہ جان کی گرفتاری کے بارے میں برطانوی پارلیمنٹ اور یورپی یونین سفیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوے انہوں نے کہا اس بارے میں وزارت اطلاعات کوئی جواب دینے کی بہتر پوزیشن میں ہے ۔ ترجمان نے کہا پاکستانیوں پر متحدہ عرب امارات کے سفر کی کوئی ممانعت نہیں ۔ ترجمان نے کہا وزارت داخلہ نے افغان شہری احتجاج سے گرفتار کئے ہیں۔ غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی احتجا جوں میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے۔ تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے کہ پاکستان کے سیا سی معا ملات سے دور رہیں۔ گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔ ترجمان نے کہا ضلع کرم کے واقعات پر صدر اور وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ واقعات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس بارے میں مزید تفصیلات وزرات داخلہ ہی دے سکتی ہے۔
Comments are closed.