ڈاکٹر شیریں مزاری نے آئی جی اسلام آباد سے جرمانے کی مد میں آنے والی 25 ہزار کی رقم شوکت خانم کو دیدی

اسلام آباد(آن لائن)ڈاکٹر شیریں مزاری نے آئی جی اسلام آباد سے جرمانے کی مد میں آنے والی 25 ہزار کی رقم شوکت خانم کو دیدی، عدالت نے پولیس کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر جواب جمع نا کرانے پر جرمانہ عائد کیا تھا ، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے پولیس حکام نے کمرہ عدالت میں ہی 25 ہزار جرمانہ شیریں مزاری کو دیدیا جس کے بعد شیری مزاری نے کہا کہ یہ رقم شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز میں جمع کرا دوں گی۔

Comments are closed.