راولپنڈی (آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی کا دورہ کیا اورپبی میں پاک چین مشترکہ مشقوں وارئیر 8 کا مشاہدہ کیا، این سی ٹی سی پبی پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا،سکیورٹی حکام نے مشق کے دائرہ کار اور طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف نے مشق میں شریک دستوں سے ملاقات کی ،آرمی چیف نے شرکا کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا ،یاد رہے کہ وارئیر 8 مشق پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سپیشل دستوں کے درمیان جاری ہے،پاک چین مشترکہ مشق واریر-8 کا آغاز 19 نومبر 2024 کو ہوا، 3 ہفتوں پر مشتمل مشق دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دائرہ کار میں 8 ویں سالانہ دوطرفہ مشق ہے ۔
Comments are closed.