پشاور(آن لائن)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مشال یوسفزئی کی ایک بار پھر کابینہ سے چھٹی کردی اور انہیں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کانوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا۔اطلاعات کے مطابق علی امین گنڈا پور نے مشال یوسفزئی کو وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سمری چیف سیکریٹری کو ارسال کی تھی۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے مشال اعظم کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔یاد رہے کہ مشال یوسفزئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کے ساتھ ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان بھی ہیں اور وہ اسلام آباد مارچ کے دوران بھی بشری بی بی کے ساتھ رہیں۔
Comments are closed.