پی ٹی آئی والے ڈی چوک میں شہادتوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، اب کوئی حملہ نہیں ہو گا ، کے پی کے میں گورنر راج لگا نے کی کوئی سوچ نہیں ، میڈیا سے گفتگو
سیالکوٹ (آن لائن) وزیر دفاع خوا جہ آصف نے چوبیس نومبر کو نو مئی کا پارٹ ٹو قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ وفاق پر تیسرا حملہ تھا جو ناکام بنایا گیا ۔ پی ٹی آئی والے ڈی چوک میں شہادتوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں ان کے بیانات میں تضاد ہے ۔ احتجاجی کارکن نہیں سیکیورٹی اہلکار کی شہادتیں ہوئیں ۔ واضح کر دوں اب کوئی حملہ نہیں ہو گا ، لشکر کشی کے ذ ریعے حکومت نہیں کی جا سکتی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا چوبیس نومبر کو کے پی کے مسلح جتھا اسلام آباد پر حملہ آور ہوا ۔
یہ احتجاج نو مئی کا پارٹ ٹو تھا ۔ جس طرح اس دھرنے سے پی ٹی آئی دم دبا کر بھاگی اسکی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا لاشوں کا دعوی جھوٹا ہے ۔ یہ بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔ لطیف کھوسہ نے کہا ہمارے دو سو کارکن مارے گئے ، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہزاروں لوگ مارے گئے ۔ انکی ساری قیادت متضاد بیانات دے رہی ہے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پہلے یہ لوگ آپس میں لاشوں کے بارے میں مشورہ تو کر لیں ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ احتجاج کے دوران ہمارے سیکیور ٹی اہلکاروں نے جانوں کی قربانیاں دیں ۔ اور انکا وفاق پر کیا جانے والا تیسرا حملہ بھی بری طرح نا کام بنا یا انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی جانب سے لاشوں کا پر وپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔ اگر لاشیں گریں تو ابھی تک کسی جنازے کی ویڈیو کیوں نہیں سامنے نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے تباہی سے بچانے کے لئے کلید ی کردار دا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں شر پسندوں کی حکومت ہے ۔ جبکہ وہاں کے عوام ملک کئے ساتھ م مخلص ہیں ، چھہتر ستتر سال میں کے پی کے عوام نے ملک کا نام روشن کیا بیورو کریسی میں پختون اعلی عہدوں پر فائز ہیں اور اپنی بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ ملکی ترقی کے سفر میں تمام صوبوں کا برابر کا کردار ہے ۔ یہ چارصوبوں کا گھر ہے جس کا نام پاکستان ہے ۔
انہوں نے کہ کے پی کے کا وزیر اعلی کہہ رہا ہے د ھرنا ابھی بھی جاری ہے یہ کون سا دھرنا ہے جس میں عوام کا نام و نشان نہیں ۔ عوام کے بغیر دھرنے کی ایجاد گنڈا پور کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی ضد پر احتجاجی مظاہرین ڈی چوک گئے ۔ بانی پی ٹی آئی تو انکے ڈی چوک جانے کے حق میں نہیں تھے انہوں نے انکو پیغام دیا تھا کہ ڈی چوک تک نہ جا ئیں ۔ اب بشری بی بی سلمان اکرم راجہ سمیت تمام پی ٹی آئی قیادت کو گالیاں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پارا چنار میں قتل عام ہو رہا ہے ۔ افغانستان سے دہشتگردوں کو سپورٹ مل رہی ہے ۔ ہماری فو ج دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے اور صوبے کا وزیر اعلی وفاق کے خلاف جنگ میں مصروف ہے ۔ یہ کم ازکم اپنا گھر تو سنبھالتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ اور پی ٹی آئی کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ۔ ان پر واضح کر دوں اب کوئی حملہ نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
لشکروں کے ذریعے حکومت نہیں کی جس سکتی ۔ انہوں نے کہا کے پی کے میں گورنر لگانے کی کوئی سوچ نہیں ۔ انہوں نے کہا غیرملکیوں کے ساتھ عالمی قوانین کے تحت نمٹنا ہو گا ۔ پاکستان میں دوہری شہریت کی سہولت ختم کرنی ہو گی ۔ صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری کے سوال پر انہوں نے کہا صحافیوں کو صحافت کے اصولوں کو مد نظر رکھنا چاہیے انھیں رپورٹنگ کے لئے سیاسی کارکن نہیں بننا چاہیے ۔ آپ لوگ یہ پتہ کریں کہ انھیں کس مقام سے گرفتار کیا گیا ۔ جہاں ہمارے شہدا کی میتیں تھیں تاہم اس بارے میں اور زیادہ کچھ نہیں کہوں گا ۔
Comments are closed.