گرفتار پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات ‘ پیسے لینے، توڑ پھوڑ کرنے کا اعتراف

شکایت کی ہے کہ انہیں پی ٹی آئی میں سے کوئی چھڑانے نہیں آیا
ٓاسلام آباد(آن لائن)گرفتار پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے پیسے لینے، توڑ پھوڑ کرنے کا اعتراف کیا ہے اور شکایت کی ہے کہ انہیں پی ٹی آئی میں سے کوئی چھڑانے نہیں آیا۔پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں شریک شرپسند جل جبیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے ہمیں پیسے دے کر ڈی چوک میں توڑ پھوڑ کرنے کیلئے چھوڑا۔

شرپسند عابد نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہمیں یہاں لے کر آئے اور پھر ہمیں چھوڑ کر خود بھاگ گئے۔صدیق شرپسند پی ٹی آئی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے اسلام آباد آیا تھا اور یہاں ہمیں پولیس نے گرفتار کیا لیکن پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ہمیں چھڑانے نہیں آیا،عباس خان شرپسند پی ٹی آئی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی والوں کے کہنے پر یہاں آیا لیکن وہ ہمیں یہاں چھوڑ کر بھاگ گئے اور پولیس والے ہمیں یہاں لے آئے لیکن کوئی تشدد نہیں کیا۔طاہرخان نے کہا کہ ہمارا لیڈر میدان چھوڑ کر بھاگ گیا اور لوگوں نے بہت توڑ پھوڑ بھی کی لہذا اب سے میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایک اور شرپسند کا کہنا تھا کہ ہم سب یہاں پی ٹی آئی کی کال پر آئے تھے لیکن ہمیں بہت ذلالت کا سامنا ہوا اور اب ہم انہیں اپنا لیڈر نہیں مانتے۔

Comments are closed.