صدر آصف علی زرداری کا ضلع بنوں اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع بنوں اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتیہوئے کہا ہے پوری قوم مادر وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ اپنے جاری بیان میں صدرمملکت نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران 8 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کاروائیوں کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن محمد زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے دفاع وطن کی خاطر بڑی قربانی پیش کرنے پر شہداء کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔انہوں نیکہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم مادر وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیااور کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ صدر مملکت نے شہداء کے لیے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
Comments are closed.