پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی
پاکستان کے ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 3 ،3، حارث روٴف 2 اور جہانداد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی
قومی ٹیم کی جانب سے عثمان خان اور طیب طاہر 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہے
بلاوائیو(آن لائن)پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا، 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بلاوائیو میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے خلاف پاکستان نے 4 وکٹوں پر مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز بنا کرجیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا، جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 15.3 اوورز میں 108 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کے 3 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے، میچ میں سکندر رضا 39 اور ٹاڈی واناشے 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 3 ،3 کھلاڑی آوٴٹ کیے، جبکہ حارث روٴف 2 اور جہانداد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گری جب اوپنر عمیر یوسف 16 رنز بناکر کیچ ا?وٴٹ ہوئے۔اس کے بعد صائم ایوب اور عثمان خان نے ٹیم کو سنبھالا اور 57 کے اسکور پر صائم ایوب بھی اوٴٹ ہوگئے انہوں نے 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 18 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔پاکستان کو تیسرا نقصان عثمان خان کی وکٹ کا اٹھانا پڑا جب وہ 13 ویں اوور کی دوسری گیند پر 91 کے اسکور پر 39 رنز بناکر اوٴٹ ہوگئے انہوں نے اپنی اننگ میں 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔پاکستان کے کپتان سلمان ا?غا 14 ویں اوور کی دوسری گیند پر 100 کے مجموعے پر اوٴٹ ہوئے انہوں نے اپنی اننگ میں 19 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔طیب طاہر اور عرفان خان نے شاندار ناقابل شکست اننگ کھیل کر 65 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کا اسکور 165 رنز تک پہنچایا، طیب طاہر نے 39 اور عرفان خان نے 27 رنز بنائے۔پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے عثمان خان اور طیب طاہر 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عرفان خان نے 27 رنز بنائے۔

Comments are closed.