جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کیس کی سماعت سے معذرت کرلی

اسلام آباد(آن لائن )آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس پر آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔ کیس کسی اور بنچ میں سماعت کے لیے مقررکیاجائیگا۔جسٹس امین الدین نے کہا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کیلیے جوڈیشل کمیشن کا ممبرتھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا جسٹس امین الدین اورمیں جوڈیشل کمیشن کے ممبران ہیں، پیرکوجسٹس امین الدین کی سربراہی مین آئینی بنچ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس امین الدین نے کہا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کیلیے جوڈیشل کمیشن کا ممبرتھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا جسٹس امین الدین اورمیں جوڈیشل کمیشن کے ممبران ہیں، کمیشن کے دوججز یہ والا کیس نہیں سن سکتے، کیس میں جوڈیشل کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا سینیارٹی کوئی بنیادی حق نہیں ہے، سینیارٹی سے ہٹ کرچیف جسٹس تعیناتی کی ماضی میں مثالیں موجود ہیں۔آئینی بینچ نیچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس دوسرے آئینی بینچ میں مقررکرنے کا حکم دیدیا۔

Comments are closed.