آج فائنل کال کے بعد عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے‘ان کو کوئی پتا نہیں تھا کہ کیا ہوا ہے ‘بیرسٹر گوہر

بانی کا پیغام ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرو‘سینٹ میں بھی جائیں اور ایوانوں میں یہ معاملہ اٹھائیں
ولی جس طرف سے بھی چلی اس کی مذمت کرتے ہیں)اڈیالہ جیل کے باہر دیگر رہنماوں کے ہمراہ میڈیا ٹاک
راولپنڈی (آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ آج فائنل کال کے بعد عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے‘ہم نے بانی کو مظاہرے اور دیگر معاملات پر معلومات فراہم کی‘ان کو کوئی پتا نہیں تھا کہ کیا ہوا ہے‘بانی نے تمام کارکنوں اور لیڈرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے‘بانی کا پیغام ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرو‘سینٹ میں بھی جائیں اور ایوانوں میں یہ معاملہ اٹھائیں‘گولی جس طرف سے بھی چلی اس کی مذمت کرتے ہیں۔یہاں اڈیالہ جیل کے باہر دیگر رہنماوں کے ہمراہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج فائنل کال کے بعد عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے

یہ مظاہرے کے بعد ہماری پہلی ملاقات ہے۔ہم نے بانی کو مظاہرے اور دیگر معاملات پر معلومات فراہم کی۔ان کو کوئی پتا نہیں تھا کہ کیا ہوا ہے۔آج ہم نے خان کو رینجرز، پولیس اور پی ٹی آئی کے 12 شہداء کا بتایا ہے۔انھوں نے سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنا، مظاہرہ، اسلام آباد میں جہاں بھی ہو گولی نہیں چلنی چاہئے تھی‘انھوں نے شدید الفاظ میں مزمت کی ہے، زخمیوں کی تیمار داری کا حکم دیا ہے۔پارٹی کو پیغام دیا ہے اتحاد برقرار رکھو۔انہوں نے کہا کہ بانی نے تمام کارکنوں اور لیڈرز کو خراج تحسین پیش کی ہے‘بانی کا پیغام ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرو‘سینٹ میں بھی جائیں اور ایوانوں میں یہ معاملہ اٹھائیں۔بانی نے پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ان کا کہنا ہے یہ مخالفین ہیں جو تفرقہ ڈال رہے ہیں۔چاہے ہم سنگجانی تھے جہاں بھی تھے اس پر گولی نہیں چلنی چاہئے تھی۔

گولی جس طرف سے بھی چلی اس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو خبریں عمران خان کی صحت کے حوالے سے تھی وہ بالکل ٹھیک ہیں‘ہماری 12 شہادتیں ہوئی ہیں،ڈی چوک میں آنا مقصد نہیں تھا اور نہ ہی لیڈرز کو کہا گیا کہ سب ڈی چوک پہنچو‘ہم اپنے زخمیوں کے لیے جارہے ہیں‘لوگ صرف شہادتوں سے توجہ ہٹانے کے لیے سنگجانی اور ڈی چوک کی بات کررہے ہیں۔نفاز شریعت کے لیے تحریک چلی لوگ مرے، مقدمات ہوئے۔پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگی، ہم سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پارٹی اپنا احتساب کرتی ہے، آڈیو لیک پر کوئی یقین نہیں رکھتی، اس وقت دنیا کی ساتویں بڑی پارٹی ہے، میری عہدوں پر کوئی لالچ نہیں ہے، بیرسٹر گوہرنے کہا کہ گولی جس نے بھی چلائی غلط ہے۔ میری وزیراعلی سے پانچ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔اسٹیبلشمینٹ سے فی الحال مزاکرت کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Comments are closed.