لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب ا عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے۔ سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے غیرملکیوں کو احتجاج میں لایا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ اور ڈی پی او اٹک کی پریس کانفرنسز ناقابل تردید شواہد ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے ہیں، سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے غیرملکیوں کو احتجاج میں لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شریک افراد تربیت یافتہ اور تخریب کاری کے ماہر تھے، گرفتار افراد کی اکثریت کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں، کے پی حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے اسلحہ نہیں لیکن فیڈریشن پر چڑھائی کیلئے جدید اسلحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نعشوں کی سیاست کرنے والے اب تک درجن بھر بیانات تبدیل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی کا سوشل میڈیا ہی اس کیلئے وبال جان بن چکا ہے، اب وقت آگیا ہے پاکستان میں سوشل میڈیا کو ہر سطح پر ریگولرائز کیا جائے، جنہوں نے انقلاب لانا تھا اب وہ ایک دوسرے پر ٹاوٴٹ اور جاسوس کے الزامات لگا رہے ہیں ۔
Comments are closed.