عمران خان کا ٹویٹر اکاوٴنٹ منظم پروپیگنڈا کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا

بی بی، اس کے حواری اور قاسم سوری جیسے لو گوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کر رکھی ہے، بیان
اسلام آباد(آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈانے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کا ٹویٹر اکاوٴنٹ منظم پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ وہ خود ٹویٹر ہینڈل نہیں چلا رہے۔ بی بی، اس کے حواری اور قاسم سوری جیسے لو گوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کر رکھی ہے ۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ وہی پروپیگنڈا مہم ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں کہ بی بی، اس کے حواری اور قاسم سوری جیسے لوگ جنہوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کر رکھی ہے، یہ سب مل کر بانی پی ٹی آئی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے اْس کی واپسی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جان بوجھ کر ایک گھٹیا ٹویٹ آگ لگانے کے لیے لکھا گیا جو عمران خان نے نہیں بلکہ باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اندازہ لگاتے ہوئے ایک اچھا اور مثبت فیصلہ کیا کہ حکومت سے بات چیت کی جائے اور سڑکوں کے بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے۔ عمران خان کے ٹوئٹر کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان اس سے زیادہ ہوگا۔

Comments are closed.