راولپنڈی (آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا عراق کا سرکاری دورہ، عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی، وزیر دفاع ثابت محمد سعید العباسی اور وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری سمیت عراقی چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عبدالامیر رشید یار اللہ سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران سیکیورٹی اور دفاعی تعاون سمیت موجودہ علاقائی صورتحال اور باھمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو وسعت دینے اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا، عراقی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا، قبل ازیں عراق کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Comments are closed.