نفرت کی سیاست ختم کرنے میں مولانا فضل الرحمان کا کردار اہم ہے، فیصل وو ڈا

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر فیصل وو ڈا نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست ختم کرنے میں مولانا فضل الرحمان کا کردار اہم ہے ، بانی پی ٹی آئی میرے لیڈر تھے انکی جان کو خطرات ہیں انھیں بچانے کے لئے کوشاں ہوں ۔ مو لانا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات کسی ذاتی مفاد کے لئے نہیں تھی ۔

میرا او ر مرتضی کا ہاتھ جدا نہیں ۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی یہ ملاقات کافی خوشگوار رہی ہے ۔ سیاسی صورتحال کے علاوہ مدارس کی رجسٹریشن میں تاخیر کے ایشو پر بات ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کے خاتمے میں مولانا کا کردار اہم رہا ہے یہ ایک سیاسی قلعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میرے لیڈر تھے انکی جان کو خطرات ہیں اس وقت انکی جان بچانے اور سیاسی ہنگاموں سے دور رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔

اس معاملے پر بھی مولانا سے بات ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا تب سے سیاسی مداح ہوں جب سے انہوں نے پی ٹی آئی کو پیچھے لگایا ، انکے مینڈیٹ سے زیادتی ہوئی ہے ۔ پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا اس پر مولانا نے مخلصی دکھائی ۔ میرا انداز قبائلی ہے دوستی اور دشمنی کھل کر نبھاتا ہوں ۔ انہوں نے کہا مذاکرات سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں ۔

Comments are closed.