30 ہزاروی پی این رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی اے

جنوری 2025سے وی پی این کے لائسنس جاری کرناشروع کرینگے ،وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ متاثرنہیں ہوناچاہیے،قائمہ کمیٹی کوبریفنگ
اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین پی ٹی اے نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اب تک 30 ہزار وی پی این رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ،جنوری 2025سے وی پی این کے لائسنس جاری کرناشروع کرینگے ،وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ متاثرنہیں ہوناچاہیے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرپرسن پلوشہ خان کی صدارت میں ہوا ،چیئرمین پاشا نے قائمہ کمیٹی کو آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ،چیئرمین پاشا نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری 30 فیصد کے حساب سے گروتھ کررہی ہے نیشنل سیکورٹی کو خطرے کی صورت میں انٹرنیٹ سروس بند ہوسکتی ہے

،تمام ممالک وی پی اینز کو مانیٹر کرتے ہیں،اس موقع پر چیئرمین پاشا نے قائمہ کمیٹی میں وی پی این سروس پروائیڈرز کی تجویزبھی دیدی،انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے تجویز ہے، وی پی اینز کو مقامی سطح پررجسٹرڈکرے،فری وی پی اینز سے ڈیٹا سیکورٹی کے خطرات ہیں،انٹرنیٹ آئی ٹی انڈسٹری کیلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،موجودہ صورتحال میں 99 فیصد آئی ٹی کمپنیوں نے خلل کی نشان دہی کی،اجلاس میں چیئرمین پاشا نے وزارت آئی ٹی کے ساتھ انٹرنیٹ میں خلل کا معاملہ بھی اٹھا دیا۔جس پر حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے نے آئی ٹی انڈسٹری کے خدشات دور کرنے کیلئے سیل بنایا،سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی کی صورت میں انٹرنیٹ سروس بندکرتے ہیں

،کمیٹی رکن سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ کیا یہ نیشنل سیکورٹی صرف پاکستان کامسئلہ ہے؟ یہ مسئلہ انڈیاکونہیں ہوتاکیا؟ انوشہ رحمن نے کہا کہ 2013سے 2018میں ہم نے وی ہی این رجسٹرڈکیے، تب انٹرنیٹ پرکوئی مسئلہ نہیں ہوا،اس وقت بھی ہم وائٹ لسٹنگ کی اورگرے ٹریفک کوروکنے کیئے اقدامات اٹھائے، چیئرمین پی ٹی اے نے اجلاس کو بتایا کہ پہلا وی ہی این دسمبر2010 میں رجسٹرڈکرنے کانوٹیفیکیشن جاری کیا،ہم اب تک 30 ہزار وی پی این رجسٹرڈکرچکے ،جنوری 2025سے وی ہی این کے لائسنس جاری کرناشروع کرینگے ،وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ متاثرنہیں ہوناچاہیے۔

Comments are closed.