ان میں ہوٹل، ہسپتال، بزنس سکول اور دیگر سروسز فراہم کی جائیں‘شہباز شریف
گندم، کپاس، کماد، چاول، خوردنی تیل اور دیگر بڑی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے پاکستان میں موجود خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کیا جائے گا اور ان میں ہوٹل، ہسپتال، بزنس سکول اور دیگر سروسز فراہم کی جائیں جبکہ وزیراعظم نے گندم، کپاس، کماد، چاول، خوردنی تیل اور دیگر بڑی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت تجارت کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے اپنی جاری کردہ ہدایات پر اکثر کی تعمیل کے لیے وزارت تجارت کی کارکردگی کو سراہا ۔
وزیراعظم نے پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے نیشنل ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کی بلوچستان کے سرحدی اضلاع کے لیے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات لینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ملائیشیا کو پاکستانی چاول کی برآمدات مزید بڑھانے کے لیے اقدامات لینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ داتو سری انور ابراہیم کے پاکستان کے حالیہ دورے میں پاکستان سے ملائیشیا چاول کی برآمدات بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا، ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے پاکستان میں موجود خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کیا جائے گا اور ان میں ہوٹل، ہسپتال، بزنس سکول اور دیگر سروسز فراہم کی جائیں۔وزیراعظم نے گندم، کپاس، کماد، چاول، خوردنی تیل اور دیگر بڑی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔کابینہ کمیٹی بڑی فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے ماہرین کی آراء پر مبنی سفارشات پیش کرے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اوربتایاگیا کہ روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے تحت زرعی اجناس کی تجارت کے لیے دو مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں، تاجک حکومت نے پاکستان کے ساتھ ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن افضل اور متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے۔
Comments are closed.