غیر رجسٹر ڈ ہاؤسنگ سکیموں کی فائلوں کی خرید و فروخت نا کریں، غیر قانونی ڈپازٹ اورنجی لون ایپس پر اعتبار نا کریں، انتباہی بیان جاری
اسلام آباد(آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )نے خبردارکیا ہے کہ جعل ساز نت نئے طریقوں سے عوام سے محنت کی کمائی لوٹنے لگے، غیر رجسٹر ڈ ہاؤسنگ سکیموں کی فائلوں کی خرید و فروخت نا کریں، غیر قانونی ڈپازٹ اور پرائیویٹ لون ایپس پر بھی اعتبار نا کریں،عوام اپنی ذاتی یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات (پاس ورڈ یا پن کوڈ) مت دیں۔ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک انتباہی بیان میں نیب نے کہا ہے کہ جعل ساز نت نئے طریقوں سے عوام سے محنت کی کمائی لوٹنے لگے ہیں، قومی احتساب بیورو نے عوام کو محتاط رہنے کا انتباہ جاری کردیا۔نیب کے جاری کردہ انتباہ میں جاری،جعلسازی اور فراڈ لوٹ مار کے مختلف طریقوں کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹر ڈ ہاؤسنگ سکیموں کی فائلوں کی خرید و فروخت نا کریں، اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کے جعلی پیغامات پر جواب یا تفصیلات نا دیں
،سرمایہ کاری کے بدلے میں غیر حقیقی انعام کا وعدہ بھی فراڈ کی ایک قسم ہے، (کرپٹو کرنسی) کی آن لائن ٹریڈنگ کے فراڈ سے بھء محتاط رہا جائے۔نیب نے کہا ہے کہ عوام غیر قانونی ڈپازٹ اور پرائیویٹ لون ایپس پر بھی اعتبار نا کریں،ملٹی لیول مارکیٹنگ، پونزی سکیمیں اور آن لائن لاٹری جیسے فراڈ اور سکیم سے محفوظ رہیں،بے نظیر انکم سپورٹ فنڈز کے جعلی پیغامات ،فارن کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ‘آن لائن ملازمت / ویزا فراڈ،جعلی انشورنس کوریج کی پیشکش،مالی فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچیں ۔ نیب نے متنبہ کیا ہے کہ عوام اپنی ذاتی یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات (پاس ورڈ یا پن کوڈ) مت دیں، زیادہ اور غیر حقیقی منافع کے لالچ میں مت آئیں، تصدیق کرلیں کہ سرمایہ کاری کی سکیم متعلقہ ریگولیٹر / مجاز اتھارٹی سے منظور شدہ ہے، سرمایہ کاری کی شرائط و ضوابط اچھی طرح پڑھ اور سمجھ لیں، احتیاط، پچھتاوے سے بہتر ہے، باخبر رہیں محفوظ رہیں۔
Comments are closed.