جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیااپکا 12 دسمبر کو لکھا گیا خط مجھے موصول ہوا جسٹس مندو خیل اپکے علم میں ہے کہ 26 ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے ،کمیشن نے چیف جسٹس کو رولز بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل کا اختیار دیا ،چیف جسٹس رولز بنانے کیلئے میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ،کمیٹی کے دو اجلاس پہلے ہی ہوچکے ہیں ،اپکی جانب سے تجویز کردہ سفارشات پہلے ہی ڈرافٹ میں شامل کی جا چکی ہیں،مجوزہ ڈرافٹ میں آپکے خط سے پہلے ہی اپ سے شئیر کر چکا ہوں۔

Comments are closed.