اسلام آباد (آن لائن) جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 21 دسمبر کو ہوگا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان میں ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر رکھا تھا۔ 21 دسمبر کو چاروں صوبوں کی ہائیکورٹ میں ججز کی تقرر سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججزکی تعیناٹ کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اورجوڈیشل کمیشن کے ارکان نے نام دے دیے ہیں۔فیصلہ جوڈیشل کمیشن کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائیگا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے نام سامنے آ گئے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام تجویز کیے ہیں، جن میں اعظم خان اور شاہ ارجمند شامل ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ کا نام تجویز کیا، جبکہ اسلام آباد بار کے ممبر ذوالفقار عباسی نے قمر سبزواری کا نام پیش کیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے سلطان مظہر شیر خان کا نام تجویز کیا، اور رکن کمیشن روشن خورشید نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا نام پیش کیا۔فاروق نائیک نے قمر سبزواری، عمراسلام خان، دانیال اعجاز، اور کاشف علی کے نام بھی تجویز کیے ہیں۔
Comments are closed.