مدارس رجسٹریشن بل کے تنازعہ پرقانون سازی پر حکومت اور جے یو آئی ف کے درمیان برف نہ پگھل سکی

اسلام آباد(آن لائن)مدارس رجسٹریشن بل کے تنازعہ پرقانون سازی پرتاحال حکومت اور جے یو آئی ف کے درمیان برف نہ پگھل سکی‘مسلسل مشاورتوں کے باوجود مولانا فضل الرحمان سوسائٹیز ایکٹ کے تحت مدارس رجسٹرکرنے کے خواہاں ہیں جبکہ حکومت 2019 کے وزارت تعلیم کے مدارس معاہدے کو قانون شکل دینے کی خواہش مندہے۔17 دسمبر کی تاریخ انتہائی اہم ہو گئی۔ایک طرف اتحاد تنظیمات مدارس کا بڑا اجلاس، دوسری طرف حکومت نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کی حکمت عملی مرتب کر لی۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بتایا کہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے احتجاجی راستے اختیار کریں گے۔ مدارس رجسٹریشن بل پر حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر جے یو آئی کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ حکومت سے بات چیت کرتے ہیں۔

Comments are closed.