اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کیلئے جن شہداء نے قربانی دی پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ،شہداء کے اضلاع اور گھروں میں بڑ ی بڑی تقریبات منعقد کرینگے ،ہم پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک فاشسٹ ریاست بن چکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لیے ان شہدا نے قربانی دی ہے ان شہدا کی قربانی کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہم اپنے شہدا کے اضلاع اور گھروں میں بڑی بڑی تقریبات منعقد کریں گے ہم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ہیں ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک فاشسٹ ریاست بن چکا ہے یہاں نہ کوئی قانون ہے اور نہ کوئی آئین پرامن شہری جو جمہوریت اور اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرنا چاہتے تھے، ان پر گولیاں چلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل اسلام آباد میں جو پختونوں کے ساتھ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے جو ہمارے لوگ زخمی ہیں، ان کی عیادت کے لیے آئے ہیں جو گرفتار ہیں، ان کی قانونی معاونت کریں گے
Comments are closed.