فیصل آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیا سی امو ر را نا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے سوشل میڈیا نے ہی ان کا بیڑا غرق کردیا ہے ، پی ٹی آئی پر پا بندی لگا نے کی ضرورت نہیں ، پا ر لیمنٹ کا اجلا س ہو رہا ہے ، ،جے یو آئی ف کے احتجا ج کی نو بت نہیں آئے گی ،مو لا نا فضل الرحمان مشکل وقت کے ساتھی ہے ، تمام معاملا ت با ت چیت سے حل ہو جا ئے گی ، معا شی بحرا ن کے ذمہ دار ہم نہیں ، آنے والے دنوں میں خو شخبری ملے گی ، کہا جا تا تھا ملک ڈیفالٹ ہو نے جا رہا ہے ، پا کستا ن اللہ کے نام پر بنا ہے ، اور تا قیا مت قا ئم رہے گا ، پی ٹی آئی وا لے چا ہتے ہیں کہ ملک میں افراتفری رہے ، پہلے کہا 300، اب کہتے ہیں ہمارے 12 لوگ مارے گئے،
شہبا ز شریف نے فیصل آبا د کو گا ؤ ں سے شہر میں بدل دیا ، فیصل آبا د کے ہر طرف مو ٹر وے ہیں ، 2018میں خرا بی نہ ہو تی تو پاکستان کا نا م جی 20ممالک میں ہو تا ، آن لا ئن کے مطا بق ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف عوامی فلاحی پراجیکٹس پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں،شہباز شریف نے فیصل آباد کو گاؤں سے شہر میں بدلا،شہر کے ہر طرف موٹر ویز ہیں، 2018 میں خرابی نہ ہوتی تو پاکستان کا نام جی 20 ممالک میں ہوتا، 2018 میں خدمت کی سیاست کی جگہ گالم گلوچ کا رواج عام ہوگیا،انہو ں نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے، نوجوان نسل کو سکھایا گیا کہ مخالف سیاست دانوں کو گالیاں دیں، آج کئی سیاست دان برے حال میں ہیں،گالی گلوچ، احتجاج، اور افراتفری کی سیاست کو ابھی تک جاری رکھے ہوئے ہے، جس کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پاکستان اللہ کے نام پر بنا ہے، اور تاقیامت قائم رہے گا،یہ ملک نفرت نہیں بھائی چارے کی بنیاد پر بنا ہے،انہو ں نے کہا کہ تین مرتبہ ایک صوبہ اسلام آباد پر حملہ آور ہوا،ڈی چوک میں کارکنوں کو چھوڑ کر علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی بھاگ کھڑے ہوئے،
پنجاب سے دس بندوں نے بھی پی ٹی آئی کے احتجاج میں جانے کی کوشش نہیں کی، وزیر اعلی پنجاب سے کہا کہ اتنی پابندیاں لگانے کی ضرورت نہیں ،پی ٹی آئی لیڈروں کو بھاگتے ہوئے لوگوں نے گاڑیوں پر ڈنڈے مارے،برے کام کا برا نتیجہ ہوتا ہے،لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی نے تگڑا سوشل میڈیا بنا رکھا ہے، پی ٹی آئی کے اپنے سوشل میڈیا نے ہی انہوں نے بیڑا غرق کردیا، ننکانہ صاحب کی 2019 کی ویڈیو کو اسلام آباد کا واقعہ بنا کر پیش کیا گیا، پہلے کہا 300، اب کہتے ہیں ہمارے 12 لوگ مارے گئے ، پاکستان میں بالآخر خدمت کی سیاست کا ہی نام ہوگا، مریم نواز نے پنجاب کی سیاست میں اپنا نام بنایا ہے، را نا ثنا ء اللہ نے کہا کہ پنجاب کے منصوبوں سے عام آدمی مستفید ہو رہا ہے، 17 تاریخ کو پارلیمنٹ کا اجلاس ہے،جے یو ائی ف کے احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی،بات چیت سے معاملات حل کرلیئے جائیں گے،معاشی بحران کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی، فیصل آباد بائی پاس کو ڈبل کیا جائے گا،علی امیں گنڈا پور پہلے اسلحہ اور سر پر کفن باندھ کر نکلے تھے، پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں ملک میں افراتفری رہے،مولانا فضل الرحمان مشکل وقت کے ساتھی رہے ہیں
Comments are closed.