اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر فیصل واوٴڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ امید ہے میری کوششوں کے بعد اب سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی ۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ایک پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان بعد میں سیاسی معاملات ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی، جس میں مولانا کے مسئلے کے حل کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت سے آگے چلنے کا یہی طریقہ ہے، اْمید ہے میری کوششوں کے بعد سیاسی جماعتیں ذمے داری کا مظاہرہ کریں گی اور جیسے میں نے کوشش کی ویسے ہی جمہوری عاملات کو جمہوری طریقے سے چلایا جائے گا۔ ان شاء اللّٰہ میں یہ سب ہوتا ہوا بہت جلد دیکھ رہا ہوں۔
Comments are closed.