اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق‘ڈپٹی سپیکر اور قائد حزب اختلاف کاجنوبی وزیرستان میں سخوارجیوں کے حملے کی مذمت
حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘سردارایازصادق
شرپسند خوارجی دہشتگرد امن و انسانیت کے دشمن ہیں‘غلام مصطفی شاہ ‘ قوم کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘عمرایوب
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق‘ڈپٹی سپیکرمیر غلام مصطفیٰ شاہ اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے جنوبی وزیرستان، مکین میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارجیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔سردارایازصادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میرغلام مصطفی شاہ نے کہا کہ شرپسند خوارجی دہشتگرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ قوم کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ان شخصیات نے جام شہادت نوش کرنے والے حولدار طاہر محمود، عمر حیات، محمد حیات، ایوب خان، لانس نائیک محمد اسحاق، مصور شاہین، احسان اللہ، لیاقت علی، شیر محمد، حامد علی، سپاہی فیاض قوم، جنید، محبوب الرحمٰن، کلیم اللہ، طیب علی، جنید کو خراج عقیدت اور حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ سپیکر سردار ایازصادق نے کہا کہ خوارجیوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 16 بہادر سپوتوں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر دل افسردہ ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،قوم کے مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،قوم کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، خوارجی دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،پاکستان کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرنے میں جلد کامیاب ہونگی، مادر وطن کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،اسپیکر نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ غم کی مشکل گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں،شہداء کی قربانیوں پر انکے خاندانوں کا غم اور دکھ ناقابل فراموش ہے، اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خوارجیوں کے حملے کی مذمت کی اور سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کے جانی نقصان پر غم و رنج کا اظہاراور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ غم کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، شرپسند خوارجی دہشتگرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں،خوارجی دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچیں گے، سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے جنوبی وزیرستان، مکین میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت اوریکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ عمر ایوب خان نے جام شہادت نوش کرنے والے حولدار طاہر محمود، عمر حیات، محمد حیات، ایوب خان، لانس نائیک محمد اسحاق، مصور شاہین، احسان اللہ، لیاقت علی، شیر محمد، حامد علی، سپاہی فیاض قوم، جنید، محبوب الرحمٰن، کلیم اللہ، طیب علی، جنید کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہاکہ دہشتگروں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 16 بہادر سپوتوں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر دل افسردہ ہے۔ قوم کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
Comments are closed.