جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین کے شہداء کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی

نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی
ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو دوام بخشتی ہیں‘آئی ایس پی آر

راولپنڈی(آن لائن)21 دسمبر 2024 کو ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فتنتہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی ۔شہداء میں شامل جمرود کے رہائشی سول کیمرہ ٹیکنیشن وقاص احمد شہید کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔شہداء کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے عزم و حوصلے کو دوام بخشتی ہیں۔

Comments are closed.